کیپٹن صفدر اگر سچے ہیں تو آئیندہ جمعے تک حکومتی بینچوں سے اسمبلی میں کی گئی تقریر کی روشنی میں ترامیم لائیں۔ انجینئر افتخار چودھری

iftikhar chaudhry

iftikhar chaudhry

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سابق ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور رکن مرکزی مجلس عاملہ انجینئر افتخار چودھری نے کیپٹن صفدر کی اسمبلی میں کی گئی تقریر کو ڈرامہ قرار دیا انہوں نے کہا داماد اعلی کی پارٹی نے ختم نبوتۖ پر شب خان مارنے کی کوشش کی جو فرزند پنڈی اور سوشل میڈیا پر عاشقان رسولۖ نے ناکام بنا دی۔

اب مولانا فضلارحمن اور کیپٹن صفدر انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام لکھوانا چاہتے ہیں۔انجینئر افتخار چودھری نے انہیں چیلینج کر دیا اور کہا کہ اگر کیپٹن صفدر حکومتی بینچوں سے آئیندہ جمعے تک ترامیم لے آئیں تو پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کرتا ہوں کہ ہم حمائت کریں گے اور ان کے گلے میں پھول بھی ڈالیں گے اگر وہ ترامیم لاتے ہیں اور پی ٹی آئی اس کی حمائت نہیں کرتی یا ایوان سے غائب ہوتی ہے تو انجینئر افتخار چودھری نے کہا آقائے نامدار ھضرت محمدۖ کی شان کی قسم ہے کہ پارٹی چھوڑ کر ختم نبوت کے لئے زندگی وقف کر دوں گا۔شرط یہ بھی ہے کہ اگر کیپٹن صفدر ترمیم نہ لاسے تو انہیں بھی پارٹی چھوڑنا ہو گی۔انیجینئر افتخار چودھری نے کہا اللہ نے مجھے یہمسعادت بخشی کے ختم نبوت کے لئے ١٩٧٤ میں بڑھ چڑھ کر کام کیا اور گرفتار بھی ہوا۔نبیۖ جی ذات کے لئے جان بھی حاضر ہے۔