صرف کپتان کو ٹیم کی شکست کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا: مصباح الحق

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہار کا ذمہ دار صرف کپتان اور جیت کے سب وارث یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا ون ڈے کرکٹ میں تنزلی کی وجہ ہمارا ڈومیسٹک اسٹرکچر ہے۔ لالہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو مصباح نے کہا کہ شاہد آفریدی ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔

قومی ٹیسٹ کپتان نے واضح کیا کہ کپتان ہٹانے بنانے سے کچھ نہیں ہو گا ٹیم وسائل کے بہتر استعمال سے بنے گی۔