مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 23/3/2016

Group Photo

Group Photo

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) قبضہ گروپ کے خلاف خبر شائع کرنے پر سنیئر صحافی ایس ایم شہزاد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، پریس کلب مصطفی آباد کیطرف سے شدید مذمت، تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی ایس ایم شہزاد نے قبضہ گروپ علی احمد صابری کے خلاف عوامی شکایات پر خبر چلائی جس پر علی احمد صابری نے ٹیلی فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی، جس پر صدرپریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) ، صوبائی آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل(رجسٹرڈ) پنجاب محمد عمران سلفی ودیگر صحافیوں کی طرف سے شدید مذمت کرتے ہوئے تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) 14 سالہ لڑکے نے گلی میں کھیلنے والی پانچ سالہ بچی کو زیر تعمیر مکان میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈال، تفصیلات کے مطابق محلہ چوہدریاں والا کے رہائشی شفاقت علی کی پانچ سالہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ 13/14سالہ لڑکے بلال احمد نے زیر تعمیر مکان میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی کے شور پر اہل علاقہ کے موقع پر پہنچنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گئے، مقدمہ درج،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) راجباہ سے گلی سٹری 40 سالہ نا معلوم نوجوان کی لاش بر آمد،تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں لکھنیکے کے قریب راجباہ سے 40سالہ نا معلوم شخص کی گلی سٹری لاش ملی ہے جس کے جسم پر بظاہر زخمی کا کوئی نشانہ نہ تھا، لاش بظاہر تقریبا ایک ماہ قبل معلوم ہوتی ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لاش قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے نقدی چھین کر فرار، ایم پی اے کی نمبر پلیٹ لگی موٹر سائیکل پر سوار تین نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر سیل مین سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون و سمیں چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی سید عدنان شاہ خادم، علی کے ہمراہ دفتوہ میں زمین دیکھ کرراجباہ کی پٹری پر واپس جارہے تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے نقدی، موبائل فون،شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، نیوز چینل کے ڈیوٹی کارڈ ودیگر کاغذات چھین کر فرار ہو گئے، الفلاح بینک کے قریب دو پہر ساڈھے چار بجے کے قریب ایم پی اے کی نمبر پلیٹ لگی موٹر سائیکل پر سوار تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نجی موبائل کمپنی کے سیل مین محمد عرفان اکرم سے چار ہزار روپے نقدی ، دو موبائل فون، 70سمیں چھین کر فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان میڈیا کونسل ملک بھر کے صحافیوں کی نمائندہ جماعت ہے، صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور میڈیا ہائوسز پر حملوں کے ملزمان کی گرفتاری تک آواز بلند کرتے رہیں گے، مرکزی و صوبائی قیادت کا عزم، تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا کونسل کا اہم اجلاس مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں نو منتخب صدر محمد اصغر بھٹی کا مرکزی و صوبائی قیادت سے تعارف کروایا گیا اور تمام عہدیداران نے نو منتخب صدر محمد اصغر بھٹی کو مبارکباد دی، اور آئندہ کا لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، پاکستان میڈیا کونسل کی مزید بہتری کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا، مرکزی صدر مہر حمید انور دلو نے کہا کہ میں نے جو خواب دیکھا تھا آج اس کی تعبیر سامنے آ چکی ہے، میں دن رات ایک کرکے پاکستان میڈیا کونسل کے پلیٹ فارم پر ملک بھر کے صحافیوں کو یکجا کر دیا ہے، اب تمام مرکزی و صوبائی عہدیداران اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں اور تنظیم کی بہتری اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں، جبکہ نو منتخب صدر پنجاب محمد اصغر بھٹی نے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل کو پنجاب کے ہر ضلع اور ہر تحصیل تک منظم کیا جائے گا ،تنظیم میں ورکنگ صحافیوں کو ترجیح دی جائے گی، ہم مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کے ہمراہ صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، اجلاس میں مرکزی سنیئر نائب صدر ایس ایم شہزاد، مرکزی نائب صدر رانا سلمان عارف، صوبائی آرگنائزر پنجاب محمد عمران سلفی،ضلعی صدر لاہور عابد چوہدری، ضلعی صدر قصور دائود قصوری،فنانس سیکرٹری لاہورشمس پیر زادا،ملک شہباز حسین نائب صدر دبئی ،صوبائی کواڈینیٹر تنویر قادری اور شاہین شاہ کواڈینیٹر صوبائی صدر پنجاب نے شرکت کی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126