مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 19/9/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے سے قلابازیاں کھاتی ہوئی مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی، چھ سالہ ارم پرویزجاں بحق جبکہ دس کے قریب افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق لاہور ساندہ کا رہائشی کار سوار پرویز قصور شادی پر آیا ہوا تھا کہ شادی سے واپسی پر پکی حویلی کے قریب ٹائر پھٹنے سے گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی گرین بیلٹ کراس کرکے مخالفت سمت سے آنے والی خالد اشرف کی کار سے ٹکرا گئی جس سے چھ سالہ ارم پرویز موقع پر جاں بحق جبکہ دس کے قریب افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو قصور منتقل کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)صابر شہید چیک پوسٹ پٹرولنگ پولیس مصطفی آباد کی طرف سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں کیمپ کا اہتمام، ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد شعیب چیمہ کی ہدایت پر ہیلپ لائن 1124، روڈ ایکسڈنٹ ، روڈ سیکورٹی ، ٹریفک قوانین اور ڈینگی وائرس سے آگاہی کی پمفلٹ تقسیم، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد شعیب چیمہ کی ہدایت پرصابر شہید چیک پوسٹ مصطفی آباد کے انچارج محمد عباس ایس آئی نے محمد شہزاد اے ایس آئی ودیگر ملازمین کے ہمراہ پکی حویلی کے قریب آگاہی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں عوام الناس کو ہیلپ لائن 1124، روڈ ایکسڈنٹ ، روڈ سیکورٹی ، ٹریفک قوانین اور ڈینگی وائرس سے آگاہی کی پمفلٹ تقسیم کئے گئے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126