کار چوروں کا بین الصوبائی گینگ پولیس تھانہ صدر واہ کے شکنجے میں

SHO YASIR KAYANI

SHO YASIR KAYANI

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی/ تحصیل رپورٹر) کار چوروں کا بین الصوبائی گینگ پولیس تھانہ صدر واہ کے شکنجے میں تین ملزمان گرفتار خاتون سمیت دو ملزمان فرار ہو گئے، چھاپے کے دوران ملزمان کی پولیس پر فائرنگ،پولیس نے دلیری سے مقابلے کے بعد گروہ کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع، گروہ کے افراد خاتون کے ہمراہ ٹیکسی بک کرتے اور بعد ازاں گن پوائنٹ پر گاڑی چھین لیتے،پولیس نے متعدد کاروائیوں کے دوران چار ڈکیت گینگ بھی پکڑ لئے،60 منشیات کے مقدمات میں ایک من دس کلو چرس و 1390 لیٹر شراب برآمد،فحاشی کے چار اڈوںپر چھاپے کے دوران رنگ رلیاں مناتے متعدد خواتین و مرد گرفتار،جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاون جاری رہے گا، علاقہ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کر کے دم لیں گے،قانون کی عمل داری کو یقینی بنائیں گے،جرائم کے خاتمہ کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔

پولیس اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے،جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والے معاشرے کے ناسور ہیں،کسی قسم کی رو رعائت نہیں بخشی جائے گی ، ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر مطلوب کیانی کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر مطوب کیا نی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر ٹیکسی چوروں کے بین الصوبائی گینگ کے تین افرادنسیم خان ولد نصراللہ خان، سراج خان ولد روائت خان ، فقیر محمد ولد نذیر محمد کو گرفتار کر لیاجبکہ گروہ میں شامل ایک خاتون نور جہاںاور مردقیوم موقع سے فرار ہوگئے، پولیس چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور موقع سے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی کے مطابق مذکورہ ٹیکسی چوروں کے گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں جو عورتوں کو ساتھ رکھ کر ٹیکسی بک کرتے اوردوران سفر گن پوائنٹ پر ٹیکسی چھین کر فرار ہوجاتے ، ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ،گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ، ادہر واہ کے عوامی حلقوں انجمن تاجران واہ کینٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک عابد محمود، صدر متحدہ انجمن تاجران نواب آباد قیصر بنگش ، جنرل سیکرٹری نواب آباد سلیم سعدی ،صدر لائق علی چوک راجہ عامر سعید،سماجی تنظیمات کے عہدیداران وائس پریذیڈنٹ ایڈو سید عبداللہ مسعود،انجمن شہریان واہ کینٹ کے عہدیداران، اصلاحی ویلفئیر سوسائٹی کے صدر محمد اکرم ،کے علاوہ سیاسی و کاروباری حلقوں کی جانب سے پولیس کی اعلیٰ کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا گیا ہے اور تھانہ صدر واہ کے ایس ایچ او یاسر کیانی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا گیا ہے کہ مذکورہ علاقہ میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔

ادہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایس ایچ او یاسر کیانی کا کہنا تھا کہ کار چور گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ گینگ کے افراد متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ، دوران تفتیش ملزمان نے ملک کے متعدد علاقوں سے گن پوائنٹ پر ٹیکسیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے پولیس گینگ میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے، جلد تمام ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہونگے، انھوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کا نیٹ ورک توڑنے کے لئے روز مرہ کی بنیادوں پر کریک ڈاون جاری ہے جبکہ فحاشی کے اڈوں کا قلع قمع کرنے کے لئے پولیس انتہائی متحرک کردار ادا کر رہی ہے،شہری نشاندہی کریں پولیس کسی بھی دباو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرے گی،انکا کہنا تھا کہ جو لوگ منشایت فروشوں کی پشت پناہی اور سر پرستی میں مصروف ہیں وہ جان لیں کہ انھیں جیل کی کال کوٹھری سے کوئی نہیں بچا سکتا،جرائم کا خاتمہ ہمارا مشن ہے جس کے لئے کسی قسم کا اوچھا ہتکنڈا خواہ وہ کسی بھی انداز میں ہو خاطر میں نہیں لائیں گے ، منشیات فروش شرافت کا لبادہ اوڑھ کر میڈیا میں اپنی صفائی پیش کر کے قانون سے بچ نہیں سکتے،جرائم کے خاتمہ کے لئے میڈیا کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے چونکہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں، معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہونا چاہئے تاکہ ہم ان برائیوں سے چھٹکارا حاصل کر سکیں،انھوں نے بتایا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھے گی۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038