کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بھرتی کے غریب امیدواروں کو اعتراضات لگا کر ذلیل وخوار کیا جانے لگا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بھرتی کے غریب امیدواروں کو مختلف بے جا اعتراضات لگا کر ذلیل وخوار کیا جانے لگا۔

امیدواروں نے الزام لگایا کہ درجہ چہارم کی مختلف سیٹوں پر آسامیوں کیلئے مشتہر کیا گیا جس پر سینکڑوں غریب ملازمین نے اپلائی کررکھا ہے۔

امیدواروں اورکے والدین نے بتایا کہ جن کے پاس کوئی سیاسی سفارش نہیں ہوتی انہیں کسی کھاتہ میں نہیں رکھا جاتا اور مختلف بے جا اعتراضات لگا کر مایوس کردیا جاتا ہے۔ امیدواروں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔