گھائل 2 میں کیریئر کا چیلنجنگ کردار نبھا رہی ہوں، سوہا

Sunny Deol and Soha Ali Khan

Sunny Deol and Soha Ali Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان اپنی آنیوالی فلم ’’گھائل ونس اگین‘‘ جس میں وہ سنی دیول کے ساتھ مرکزی کردار نبھارہی ہیں کے لیے بہت پر جوش ہیں۔

واضح رہے کہ سنی دیول کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’’گھائل ونس اگین‘‘ ممبئی پولیس کے انکائونٹر اسپیشلٹ کی زندگی کے حقیقی واقع پر مبنی ہے۔

سوہا علی خان نے فلم میں اپنے کردار کے متعلق بتایا کہ ’’ گھائل ونس اگین‘‘ میں ڈاکٹر کے کردار میں ہوں جو میرے کیرئیر کا سب سے چیلنجگ رول ہے۔

سنی دیول کی ہدایتکاری میں کام کرنا میرے لیے بہت بڑی خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ ان سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔