کاروں اور جیپوں کی پیداوار میں 5.39 فیصد اضافہ

Cars

Cars

اسلام آباد (جیوڈیسک) ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق کاروں اور جیپوں کی پیداوار میں 5.39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایک لاکھ 90ہزار 4 سو 66 یونٹس کاروں اور جیپوں کی پیداوار ہوئی جبکہ موٹر سائیکلوں کی کل پیداوار 20 لاکھ 71 ہزار 123 یونٹس رہی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کاروں اور جیپوں کی پیداوار میں 5.39 جبکہ موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 20.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2016-17ء میں 1 لاکھ 90 ہزار 4 سو 66 یونٹس کاروں اور جیپوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جبکہ مالی سال 2015-16ء میں ملک میں 1 لاکھ 80 ہزار 717 یونٹس جیپوں اور کاروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔

یوں ایک سال کے عرصہ میں کاروں اور جیپوں کی پیداوار میں 5.39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2015-16 ء میں ملک میں موٹر سائیکلوں کی کل پیداوار 20 لاکھ 71 ہزار 123 یونٹس رہی۔