ہمارے کیس میں کرپشن کا دور دور تک کوئی الزام نہیں: نواز شریف

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) نواز شریف کا کہنا ہے ہمارے کیس میں کرپشن کا دور دور تک کوئی الزام نہیں، اربوں کھربوں کا الزام لگایا گیا لیکن آج تک کوئی بھی چیز ثابت نہیں کر سکے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا لندن فلیٹس ہم نے قومی خزانے سے نہیں خریدے، اگر ہم نے کرپشن کے ذریعے مال بنا کر اثاثے بنائے ہیں تو اپنے الزام ثابت کریں۔

انہوں نے کہا جب کرپشن کا معاملہ دور دور تک نہیں ہے تو یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے، اللہ تعالی ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کرتا جا رہا ہے۔