کاتالونیا کے لیڈر سے مذاکرات نہیں ہو سکتے: ماریانو راجوئے

Mariano Rajoy

Mariano Rajoy

کاتالونیا (جیوڈیسک) اسپین کے وزیر اعظم ماریانو راجوئے نے کاتالونیا کے لیڈر کارلز پیوگڈیمونٹ کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

اسپین کی پارلیمنٹ سے خطاب میں راجوئے نے کہا ہے کہ پیوگڈیمونٹ جس واحد موضوع پر مجھ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں وہ کاتالونیا کی آزادی کی شرائط اور تاریخ ہے۔ لیکن اسپین کے وزیر اعظم کی حیثیت سے میں کاتالونیا کی آزادی کے موضوع پر مذاکرات نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پیوگڈیمونٹ نے اسپین کے دیگر خودمختار علاقوں کی طرح خودمختار مالیات کے موضوع پر بھی بات نہیں کرنا چاہی اور اب وہ سینت میں آ کر عوام کے سامنے اپنی تجاویز کو کیسے پیش کرتے ہیں اس کا وقت آنے پر ہی پتا چل سکتا ہے۔

قانون کی بالا دستی کو بالائے طاق رکھنے والی شرائط میں ڈائیلاگ کے ممکن نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے راجوئے نے پیوگڈیمونٹ سے اپنے موقف کو سینٹ میں پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ اسپین میں جمعہ کے روز سینٹ میں کاتالونیا کے لیڈر پیوگڈیمونٹ سے اختیارات واپس لینے کے موضوع پر رائے شماری کروائی جائے گی۔

کاتالونیا خود مختار علاقے کی پارلیمنٹ کابھی کل اجلا س منعقد ہو گا جس میں میڈریڈ انتظامیہ کے کاتالونیا انتظامیہ کو براہ راست اپنے ہاتھ میں لینے کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔