کاتالونیا پریمیئر لیگ 2017 کا فائنل اتوار 12 نومبر شام 3 بجے منجوئیک کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا

Barcelona Cricket

Barcelona Cricket

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان) کاتالونیا پریمیئر لیگ 2017 کا فائنل اتوار 12 نومبر شام 3 بجے منجوئیک کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، جس میں بارسلونا قلندر کی جانب سے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سٹارز عبدالرازاق اور یاسر عرفات بھی شرکت کرینگے۔

سٹیڈیم میں انٹری فری ہوگی ، فائنل میچ کے مہمان خصوصی بارسلونا میں معروف بزنس مین اور بارسلونا قلندر کے مالک چوہدری امانت حسین مہر کے والد الحاج چوہدری کرامت حسین مہر ہونگے۔

واضع ہوکہ بارسلونا قلندر کی ٹیم فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ ہفتہ کو کاتالونیا کنگ اور تاراگونا گلیڈئیٹر کے درمیان ہونیوالے سیمی فائنل میں ہو گا۔