کیویز کیخلاف سیریز ، 29 ویمن کرکٹرز کے ناموں کا اعلان

Women Cricketers

Women Cricketers

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں نیوزی لینڈ کیخلاف ہونے والی سیریز کیلئے 29 ویمن کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔ کپتانی سے ہٹائے جانے والی ثنا میر بھی کیمپ میں شرکت پر رضامند ہو گئیں۔

اعلان کردہ کھلاڑیوں میں ثنا میر ، بسمعہ معروف ، جویریہ ودود ، بی بی ناہیدہ ، سدرہ امین ، سعدیہ یوسف ، ارم جاوید ، ڈیانا بیگ ، وحیدہ اختر ، عائشہ ظفر ، ایمان انور ، نشرا سندھو ، غلام فاطمہ ، انعم امین ، عالیہ ریاض ، سدرہ نواز ، فریحہ محمود ، مہم طارق ، فضیلہ اخلاق ، کائنات حفیظ ، رمین شمیم ، نتالیہ پرویز ، فاطمہ ثنا ، عذرا فاروق ، عائشہ ناز ، لبنیٰ بہرام ، سعدیہ اقبال ، ندا راشد اور اسماویہ اقبال شامل ہیں۔

نین عابدی اور مرینہ اقبال ٹیم میں جگہ نہیں بناسکیں، ویمن ٹیم کا کیمپ چار سے 24 اکتوبر تک کنٹری کلب مریدکے میں ہوگا ۔ پاکستان ویمن ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جو کہ 31 اکتوبر سے شارجہ میں شروع ہوگی۔