سی بی ایم یونیورسٹی اور سواٹ سوسائٹی کے تحت افطار پارٹی کا انعقاد

IFTAR DINER CBM UNIVERSITY

IFTAR DINER CBM UNIVERSITY

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی بی ایم یونیورسٹی کے طلباء کے اعزاز میں سواٹ سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی پر دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ علاقہ معززین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سی بی ایم یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے غریب اور نادار مستحقین میں رمضان گفٹ پیک اور راشن تقسیم کیا گیاجس میں کراچی ککرز فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے بھی بھر پور حصہ لیا۔

تقریب کے اختتام پر سی بی ایم یونیورسٹی کے طالب علم اُسامہ کی والدہ کے انتقال پر اُن کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔بعد ازاں سی بی ایم یونیورسٹی کے طلباء نے کہاکہ سواٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں غریب اور مستحق لوگوں میں راشن اور روز مرہ اشیاء تقسیم کیا جاتا ہے اس ھوالے سے ہم کراچی ککرز فٹ بال کلب کے تمام آفیشل اور کھلاڑیوں کو شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اُن کے تعاون سے آج سی بی ایم یونیورسٹی اور سواٹ سوسائٹی کے اشتراک سے راشن کی تقسیم اور دعوت افطات کا اہتمام کیا گیا۔

جاری کردہ۔میڈیا سیکریٹری