سی سی پی اور صادقین آرٹ سپیکٹرم کے زیر اہتمام سپرنگ آرٹ فیسٹیول کا انعقاد

Spring Arts Festival

Spring Arts Festival

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صادقین آرٹ سپیکٹرم اور ملک بھر کے کالم نویسوں کی نمائندہ تنظیم کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے اشتراک سے سرسید میموریل سوسائٹی، ایوان سرسید میں سپرنگ آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے طلبائ و طالبات اور جڑواں شہروں کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سپرنگ آرٹ فیسٹیول 2016 ئ کے قیام کا مقصدعالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا اور امن ، محبت اور امید کے پیغام کو پھیلانا تھا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صحافی و تجزیہ کار چیئرمین روز ٹی وی، چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان سردار خان نیازی تھے جبکہ مہمانان اعزاز سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر، سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر برلاس، سینئر صحافی و تجزیہ کاربانی/ چیئرمین سی سی پی غازی علوی، سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل، صدر سرسید میموریل سوسائٹی بریگیڈیئر (ر) اقبال شفیع تھے،ثقافتی میلے میں مختلف سکولوں ،کالجوںاور یونیورسٹیوں کے طلبائ و طالبات نے ثقافتی رنگوں کو چار چاند لگا دیے ،اس موقع پر طلبائ و طالبات کے درمیان مصوری، خطاطی و دیگر کئی مقابلہ جات کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں ان طلبائ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پروگرام کے شرکائ کی توجہ کا مرکز بنے رہے، سپرنگ آرٹ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی و چیئرمین سی سی پی غازی علوی کا کہنا تھا کہ ہم ملک بھر کے کالم نویسوں اور لکھاریوں کی فیملیز کی تفریح کیلئے وقتاََ فوقتاََ ایسے پروگرامز کا انعقاد کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) کا مقصدکالم نویسوں اور لکھاریوں کی تحریروں اورایسے ایونٹس کے انعقاد کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کے پر امن امیج کو اجاگر کرنا ہے’بچوں کی پڑھائی کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں اور خاص طورپر طلبہ کو اپنی ثقافت کے بارے میں ضرور علم ہونا چاہیے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام عوام الناس کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی مثبت انداز میں بڑھوتری کو تقویت بخشتے ہیں،نوجوان پاکستان کے زخموں کومندمل کرنے اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے کمر بستہ ہوجائیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر برلاس نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو امن ، محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا علمبردار دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کالم نویسوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے تفریحی پروگرامات کا انعقاد سی سی پی کا مستحسن اقدام ہے، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینئر صحافی و تجزیہ کار چیئرمین روز ٹی وی سردار خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے آرٹسٹوں کے ساتھ ساتھ میڈیا ، کالم نویسوں اور سیول سوسائٹی کو اہم کردار اد اکرنا ہوگا، نئی نسل میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے شعور اجاگر کرنا ہوگا ، نوجوان ملک میں بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔

لیکن انہیں بہترین رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے ،دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل کو ہمارے ملک کے مختلف ثقافتی اقتدار اور رنگوں سے متعارف کروانے کے لیے ایسی تقریبا ت انتہائی اہمیت کی حامل ہیں،پروگرام میں نوجوان مقررین احسن نواز، سبین بٹ، طیبہ جبیں، سبین بٹ، اورسید انتظار مہندی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے ‘سپرنگ آرٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے سیکرٹری جنرل فیصل علوی، سیکرٹری اطلاعات اصغر حیات، صدر صادقین آرٹ سپیکٹرم چوہدری وسیم سجاد نے آنے والے شرکائ اور معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مفصل روشنی ڈالی، تقریب کے اختتام پر مقابلے جیتنے والے طلبائ و طالبات میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں،میلے میں ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف سٹالزبھی لگائے گئے تھے جن میں شرکائ نے خصوصی دلچسپی لی۔

Spring Arts Festival

Spring Arts Festival

Spring Arts Festival

Spring Arts Festival

Spring Arts Festival

Spring Arts Festival