سی سی پی کے وفد کی اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے وفد کی اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر جہانگیری سے ملاقات’ تفصیل کے مطابق کالم نویسوں/ لکھاریوں کی ملک گیر نمائندہ تنظیم کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) کے وفد نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود جہانگیری سے ملاقات کی اور انہیں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پورے پینل سمیت بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور گلدستے پیش کئے۔

اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر طارق محمود جہانگیری کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور عام تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں وکلاء برادری کے ساتھ ساتھ کالم نویسوںاور لکھاریوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ ہم ترجیحی بنیادوں پر وکلایء برادری کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور آئندہ چند روز میں ہنگامی بنیادوں پرعملی کام شروع کر دیا جائے گا، ملاقات میں کالمسٹ کونسل آف پاکستان ( سی سی پی) کے سیکرٹری جنرل فیصل علوی’ سیکرٹری اطلاعات اصغر حیات خان،لیگل ایڈوائز کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) چوہدری فیصل ایڈووکیٹ’ سینئر ممبران شبیر اعوان، مدثر محمود زاہدی، وہاب رضا و دیگر شامل تھے۔