جشن آزدی کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول :شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل سندھ حکومت کے تعاون سے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م جاری کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے پہلے روز پاک پی ڈبلیو ڈی ،واحد اسپورٹس اور کارساز شوٹنگ بال کلب نے کامیابی سمیٹ لی۔

کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی شوٹنگ بال ٹیم نے رضوان انڈسٹرز شوٹنگ بال ٹیم کو 2-1سے شکست دیدی ،دوسرے میچ میں واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب نے جے پی ڈی شوٹنگ بال کلب کو 2-0 سے اور تیسرے میچ میں کارساز شوٹنگ بال کلب نے اسٹیل ٹائون شوٹنگ بال کلب کو 2-1سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔