جشن برما محمڈن فٹ بال کلب میں 6میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں جاری آل کراچی 40سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 7میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں لعل بخش میموریل نے مد مقابل ملک اسٹار کو 2-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے جان عالم اور نصیر احمد نے ایک ایک گول جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول سید فرید خان نے اسکور کیا۔

دوسرے میچ میں جگو میموریل نے کلمت ویلفیئر سینٹر کو 4-1کے مارجن سے شکست دیدی ،تیسرے میچ میں رفاہ عام جیم خانہ نے افغان جانباز کیماڑی کو 2-0سے زیر کردیا ۔چوتھے میچ میں کلفٹن شاہین نے ایک سخت مقابلے کے بعد فرینڈز کلب کو 2-1سے مات دیدی ،پانچویں میں کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے ینگ بلال لانڈھی کو 2-2گول برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4سے ہرا دیا۔

چھٹے میچ میں پیر بخش بلوچ نے مضبوط حریف کورنگی گرین کو 2-1سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ان میچوں میں ریفری کے فرائض سعید عالم ،عبدالغنی کے پی ٹی ،محمد سلیم،،محمد ہارون اور احتشام الحق نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور عبدالکریم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔