جشن عید میلاد النبی صل الله علیہ وسلم ہم سب کے لیے امن و یکجہتی کا پیغام ہے۔ یاسر رفیق

Yasir Rafiq

Yasir Rafiq

اسلام آباد (نامہ نگار) رسول الله صل الله علیہ وسلم کی ذات تمام مسلمانوں کے لیے ہدایت کا سر چشمہ ہے سرکار مدینہ نے ہمیں امن سے رہنے اور غلط کاموں سے بچنے کی تلقین کی ہے۔ہم نبی صل الله علیہ وسلم کے ادنیٰ غلام ہیں۔

الله تعالی نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ ہم نےآپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم نے توحید اور امن کا درس دیا آج ہمیں امت مسلمہ ہونے کے ناطے حضور کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی ذات ہمارے لیے ایک عملی کردار ہے۔

آج ہم جس طرح ١٢ ربیع الاول کو اکھٹے ہوتے ہیں خوشی مناتے ہیں ہمیں چائیے کہ ہم ١٢ ربیع الاول کی طرح ہمیشہ اکھٹے رہے اپنی صفوں میں اتحادواتفاق پیدا کریں۔اگر ہم اتحادواتفاق سے رہے گے تو ہمیشہ کامیاب و کامران رہیں گے۔