جشن یوم آزادی پاکستان پروگرام پی سی سی اور پی سی ایف اے کے زیر اہتمام ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

Youm e Azadi Pakistan Program

Youm e Azadi Pakistan Program

ویانا (اکرم باجوہ) پی سی ایف اے کا مشن دوریاں مٹانا اور خوشیاں بانٹنا ہے بسلسلہ 22 واں پی سی سی جشن یوم آزادی پاکستان پروگرام پی سی سی اور پی سی ایف اے کے زیر اہتمام 12 اگست کی شام 21 ڈسٹرکٹ کے مقامی ہال میں بڑئے ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے اپنے پیارئے پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے قومی سبز ہلالی پرچم تلے جمع ہوکر بڑئے شاندار انداز میں خواتین ،بچوں ، بوڑھوں اورنوجوانوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔تقریب کی مہمان خصوصی سفیر پاکستان آسٹریا محترمہ عائشہ ریاض تھیں اور سپیشل مہمان کے طور پر پاکستان سفارت خانہ ویانا کے پاکستانی کمیونٹی قونصلر جناب سہیل افضل اور آسٹرین پارلیمنٹ کے ممبر مسٹر فلورین شوٹس اورمحمد عمر الراوی نے شرکت کی۔ویانا کے علاوہ سالزبرگ،لینز،ہورن و دیگر شہروں سے پاکستانی کمیونٹی نے پہلی مرتبہ کسی پاکستانی پروگرام میں اتنی تعداد میں جمع ہوئے ۔تقریب کی آغاز حافظ مبشرکی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

نعت شریف محمد نوار خان نے پیش کی ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک عابد اور خواجہ منظور احمد نے بڑئے خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہوئے ہال میں شائقین کو پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گرماتے رہے اس سے پہلے مہمان خصوصی سفیر پاکستان تقریب میں تشریف لائیں تو اُن کا بڑی گرمجوشی سے استقبال کیا گیا اور خواتین نے سفیر پاکستان کو پھول پیش کیے ۔جشن یوم آزادی کا پروگرام دو حصوں پر محیط تھا پہلہ حصہ مرد حضرات کی تقاریر،ملی نغمے اور دوسرا حصہ چھوٹے ننھے بچوں کے ٹیبلو ،قومی ترانہ اور ملی نغموں اور قومی کوئز سوالات اور قیمتی انعامات کی قرعہ اندازی پر ترتیب دیا گیا تھا۔

حبیب الرحمان ،عرفان شاہد، کمال اشرف ،سید شاہد شاہ،حافظ نعیم آف ہورن ،شہباز خان ،صدر ندیم خان ، لالہ محمد حسین خان،خواجہ منظور احمد خطابات کیے اور پاکستان کے حوالہ سے کلام پیش کیے اور آسٹرین پارلیمنٹ کے ممبر مسٹر فلورین شوٹس اورمحمد عمر الراوی نے بھی اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کو آزادی کی مبارک باد دی اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور مسٹر فلورین شوٹس نے پاکستانی کمیونٹی کو بہت جلد ہال کے لیے جگہ دینے کا اعلان کیا تو پاکستانیوں نے مسٹر فلورین شوٹس کا زبردست تالیان بجا کر شکریہ ادا کیا۔دوسرا حصہ میں خواتین کی طرف سے عمیرا جلال اور لبنیٰ خواجہ نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کیے آپ کو بتاتا چلوں کے پاکستانی خواتین نے پہلی مرتبہ کسی پاکستانی پروگرام میں اپنا رول ادا کیا ہے اور خوب ادا کیا اور بچوں کو جس طرح تیاری کرائی گی تھی قابل دید تھی اور خواتین اور بچوں نے پروگرام کو کامیاب کرانے میں بہت اہم کرادار اداکیا حاضرین اور ناظرین نے خواتین اور بچوں کی پرفارمنس کو بہت سراہا۔بچوں میں خواجہ ہارث اور دیگر بچوں نے اپنی پرفارمنس پیش کی اور طلحہ انور نے پاکستان پر بنی ڈاکومنٹری دکھائی۔پروگرام کے ساتھ ساتھ خواتین کی جانب سے پاکستان کے حوالہ سے کوئز سوالات بھی کیے جاتے اور صیح سوال پر انعامات دیئے گے۔سفیر پاکستان کی موجودگی میں پی سی سی اور پی سی ایف اے کو اسٹیج پر بلا کر تعارف کرایا گیا ۔اور سفیر پاکستان کے ساتھ قومی ترانہ کی سریلی دھنوں کے ساتھ سب نے مل کر قومی ترانہ پڑھا اور قومی سبز ہلالی پرچم کو زبردست تالیاں بجا کر اخراج تحسین پیش کیا گیا ۔مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمدحسین خان نے اور خواجہ منظور احمد نے پی سی ایف اے اور پی سی سی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور پاکستان سفارت خانہ ویانا کی سفیر پاکستان محترمہ عائشہ ریاض اور کمیونٹی قونصلر سہیل افضل کی کمیونٹی کے لیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُنہیں زبردست اخراج تحسین پیش کیا گیا اور ساتھ آسٹرین پارلیمنٹ کے ممبران کا پاکستان کی جشن آزادی پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں پاکستانیوں کو جشن آزدای کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں پی سی سی اور پی سی ایف اے کی پوری ٹیم کو اتنااچھا اور شاندار پروگرام کا انعقاد کرنے پر مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ اور اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارئے بزرگوں نے بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیااس لیے خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ اپنے عہد کو بھی یاد رکھیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشخالی میں اپنا اپنا کرادار ادا کرنے میں کوئی کثر نہ اُٹھا رکھی جائے اور اُنہوں نے مذید کہا کہ ہم آپ کے دیگر مسائل سے بھی واقف ہیں اور آج مجھے انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ آپ خواتین اپنے بچوں کے ساتھ بہت بڑی تعداد میں شریک ہیں اور بچوں نے اس پرو گرام کو چارچاند لگا دیئے۔تقریب کے احتتام پر تنبولہ کے زریعے بڑئے انعامات ٹی وی اور پاکستان کی ریٹرن ٹکٹ کی قرعہ اندازی ملک عابد،اکرم باجوہ اور حافظ نعیم نے بچوں کے ساتھ مل کرکی اور سب سے بڑا انعام پاکستان کا ریٹرن ٹکٹ جو ورلڈ ٹریول کی جانب سے سپانسر کیا گیا تھا کمیونٹی قونصلر سہیل افضل کی نگرانی میں قرعہ اندازی کی گی جو سینٹ پولٹن کے قاسم علی یعقوب کا نکلااور اُنہیں کمیونٹی قونصلر سہیل افضل نے ہال میں حاضرین کی تالیوں کی گھونج میں پاکستان کا ریٹرن ٹکٹ پیش کیا۔آخر میںپی سی سی اور پی سی ایف اے کے صدر ندیم خان نے تمام حاضرین کا پروگرام میں بھاری تعداد میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آپ ہماری اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں ہم آپ کے لیے اس سے بھی بڑئے پروگرام کریںگے آپ لوگوں کا تعاون چاہیئے پاکستان زندہ باد ۔ہال کو سبز ہالی پرچم کی جھنڈیوں اور بڑے بڑے جھنڈوں اور پاکستان کے نعروں سے لکھے گے بینروں سے سجایا گیا تھا۔ پی سی سی اور پی سی ایف اے کی انتظامیاں کی جانب سے مہمانوں کے لیے مشروبات اور کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔