قبرستانوں اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کے فقدان کا خاتمہ کیا جائے۔ نشاط ضیاء قادری

Nishat Muhammad Zia Qadri

Nishat Muhammad Zia Qadri

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شب برات کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے عوامی سہولیات کی فراہمی پر ماموردیگر اداروں خصوصاً بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ قبرستانوں اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کے فقدان کا خاتمہ کیا جائے قبرستانوں میں جھاڑیوں کی کٹائی اور راستوں میں صفائی وستھرائی کے ساتھ روشنی کے نظام کو درست رکھنے کے لئے ہر سال کی طرح اسٹینڈ بائی جرنیٹرز کے ذریعے قبرستانوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ کالونی گیٹ قبرستان کا تفصیلی دورہ کرکے شب برات کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قبروں اور راہداریوں پر خار دار جھاڑیوں کی کٹائی کی فوری ہدایت کرتے ہوئے روکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

بعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کا ازالہ کیا جائے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی درستگی کو یقینی بنائیں۔