عظیم پورہ قبرستان میں زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عظیم پورہ قبرستان سمیت شاہ فیصل کالونی میں قائم تما م قبرستانوں میں بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں۔

قبرستانوں میں راستوں سے جھاڑیوں کی کٹائی ،صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنا کر زائرین کو حائل دشواریوں سے نجات دلا ئی جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عظیم پورہ قبرستان میں حضرت مخدوم شاہ محمد میاں کے سالانہ عرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر سجادہ نشین درگاہ شریف شاہ اطہر محمد ضیاء ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ شاہ فیصل زون اسلم پرویز ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ عرس میں ہزاروں کی تعداد میںلوگ شرکت کرنے کے لئے پورے ملک اور بیرون ملک سے بھی تشریف لاتے ہیںشرکاء کی سہولت کے حوالے سے انتظامات کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عرس کمیٹی اور منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

Nishat Muhammad Zia Qadri

Nishat Muhammad Zia Qadri