مردم شماری کے التوا کا فیصلہ قومی مفادات کے منافی ہے۔ راجونی اتحاد

Census

Census

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کو ایک بار پھر غیر معینہ مدت تک ملتوی کئے جانے کے فیصلے کو قومی مفاد کیخلاف قرار دیتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ این جی پی ایف سربراہ عمران چنگیزی و دیگر نے کہا ہے کہ مردم شماری کا التوا یا اس میں تاخیرصوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم میں اختلافات کا باعث بن رہی ہے جو کسی بھی طور قومی وحدت کیلئے سودمند نہیں ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کے التواءکا فیصلہ کرکے قوم کو بتادیا ہے کہ قومی مفادات سے اسی کوئی سروکار نہیں بلکہ وہ تو حکمرانوں اور اختیارواقتدار میں شامل قوتوں اور بالادست طبقات کے مفادات کا ضامن ادارہ ہے۔