چھٹی مردم شماری میں سندھ کے رہنے والے حصہ لے کر قومی فریضہ ادا کریں۔ جلال محمود شاہ

Bhit Shah News

Bhit Shah News

بھٹ شاہ (قاسم حسین) تفصیل کے مطابق ملک میں عنقریب شروع ہونے والی گھر شماری اور مردم شماری کی عوام میں آگاہی کے حوالے سے قوم پرست جماعت اسندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ جئے سندھ قومی محاذ کے نیاز کالانی سمیت فنکشنل لیگ ٫نون لیگ سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کی قیادت میں سندھ آدمشماری مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جو ضلع مٹیاری کے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پہنچی۔

جہاں پر مذکورہ رہنماوں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں رہنے والے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ اپنا گھر اور آدم شماری میں اندراج اپنا آئینی حق سمجھ کر ضرور اندراج کرائے کیوںکہ اس اندراج کے توسط سے ہی سندھ کے باسیوں کا روزگار ٫ترقی او حکومت میں نمائندگی ممکن ہوگی اور سندھ کی سیاسی سماجی اور معاشی ترقی کا راز بھی اس آدم شماری کے نتیجے میں ثابت ہونے والی اکثریت میں چھپا ہوا ہے

انھوں نے کہا کہ سندھ کے چند بڑے شہرو ں کی آبادی جعل سازی کے ذریعے زیادہ دکھائی جاتی ہے جس کی اہم وجہ آدم شماری جیسے اہم معاملے سے ہماری لاتعلقی اور کنارہ کشی کا رویہ ہے ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم سمیت دیگر سندھ دشمن منصوبوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا قدیم سندھیوں کا شمار بطور سندھی کیا جائے نئے آنے والوں کو آدم شماری میں شامل نہ کیا جائے۔

سندھ میں نئے صوبوں کے نام پر سندھ کو توڑنے کی سازش کرنے والوں کو سندھ میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے سندھ کے عوام آدم شماری میں بھرپور حصہ لے کر سندھ سے اپنی وفاداری کا ثبوت دیں ۔اس موقع پر ا ن کے ہمراہ قوم پرست رہنما ریاض چانڈیو ٫قمر بھٹی ٫دودومہری اور دیگر رہنما بھی تھے۔