شب معراج النبیۖ کے سلسلہ میں آسٹریا بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد میں زکر نعت محفلوں کا اہتمام کیا گیا

ویانا (اکرم باجوہ) شب معراج النبیۖ کے سلسلہ میں آسٹریا بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں کی مساجد میں زکر نعت محفلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین و مرد حضرات اور بچوں نے کثیر تعداد نے شرکت کرکے نوافل ادا کرنے کے ساتھ رکعت آمیز دعاوں میں شامل ہوئے اور مساجد میں شب بیداری کے ساتھ سحری کا بھی انتظامات کیے گے۔ شب معراج کے سلسلہ میں سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں ہوااور علماء کرام نے اُمت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔پاکستانی مساجد اور مذہبی اداروں میں بھی چھوٹے بڑئے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔پاکستانی مذہبی ادارہ ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا میںبھی زکر نعت محفل کا اہتمام صدر ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویاناحاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی زیر صدارت کیا گیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔نعت رسول مقبول ۖ پڑھنے کی سعادت حفیظ اللہ قادری،اویس اللہ قادری،ممتاز احمد،حاجی محمد یونس،محمدساجداور غلام مصطفی نعیمی نے و دیگر نے حاصل کی۔نظامت کے فرائض مبشرقادری نے ادا کیے۔ چھوٹے مقرر سید عبدالرحمان شاہ نے شب معراج النبی ۖکے مبارک دن کے حوالہ سے خطاب فرمایا۔ ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا کے خطیب اظہر عباس سیالوی نے شب معراج النبی ۖ کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ معراج النبی ۖ وہ مقدس رات ہے جب انسانیت کی عظمت کو معراج حاصل ہوئی انسانیت کو رب کریم نے جس عروج پر پہنچایاجس کی ایک جھلک یہ ہے کہ پردہ ہٹا دیا اور جلوہ دکھا دیاکچھ باتیں محبوب نے کیں اور کچھ کلام پروردگار نے کیا اُنہوں نے کہا کہ حضور پاک عاجزی کا تحفہ لیکر پہنچے اور رب العالمین نے نماز کی شکل میں اُمت کے لیے تحفہ دیا نماز تعلیم وتربیت ہے ۔معروف نعت خواں شہر یار خان نے حاضرین کے ساتھ ملکر درودواسلام پیش کیا اور تقریب کے آخر میں اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ فلسطین ،کشمیر،بوسنیااور شامی عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ ٹوٹنے پر اُن کے لیے دعاکی گی اور پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے لیے بھی خصوصی دعا کی گی۔ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا کی جانب سے حاضرین شرکاء کو طعام پیش کیا گیا ۔ادارةالمصطفیٰ سنٹر ویانا کی جانب سے سنٹر میں شب بیداری اور سحری کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA

BAWA ALI SHAH VIENNA