مرکزی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ عزت رسول ۖ کانفرنس کی قرار دادیں

Nouman Qadir

Nouman Qadir

لاہور : 1 ۔آج کی عظیم الشان عزت رسول ۖ کانفرنس میں ہزاروںعوام اہلسنت کا ٹھاٹھیں مارتا یہ سمندرروہنگیاکے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ کے لے پالک اور پالتو ملک برماکی روہنگیا کے نہتے اور معصوم لوگوں پر وحشیانہ بربریت اور ظلم کی پرزور مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ روہنگیا کے معصوم بچوں پر وحشیانہ ظلم بند کرائے کیا آپ کو یہ منظور ہے ۔۔۔۔۔؟

2۔آج کی عظیم الشان عزت رسول ۖ کانفرنس میںہزاروں عوام اہلسنت کا ٹھاٹھیں مارتا یہ سمندرمقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انڈیا کے جارحانہ رویے اور مسلمان خواتین کی چُٹیا کاٹنے کی شدید مزمت کرتا ہے اور حالیہ ملکی سر حدوں پر بلا اشتعال فائرنگ کو ملکی سا لمیت کے خلاف انڈیا کے وحشیانہ عزائم تصور کرتا ہے آج ہزاروںعوام اہلسنت ہندو بنیے کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ مودی اپنی حد میں رہیں حدود کراس نہ کریں ورنہ ناکوں چنے چبوادیں گے ہمارے امن کے نعرہ کو کمزوری نہ سمجھا جائے کیاآپ تائید کرتے ہیں ۔۔۔؟

3۔آج کی عظیم الشان عزت رسول ۖ کانفرنس میں ہزاروں عوام اہلسنت کا ٹھاٹھیں مارتا یہ سمندراسلامی جمہوریہ پاکستان میں موجود ایسے گماشتوں کی بھر پور مزمت کرتا ہے جو ہندو بنیے کو خوش کرنے کے لیے دو قومی نظریہ کی دھجیاں بکھیرنے پر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں ایسے ”روغن خیال ”سفلی ذہن کے مالک دانشوروں کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہیں ، کشور حسین ، پاک سر زمین اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیاد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ۖ کے آفاقی نظریے پر رکھی گئی ہے ہم دو قومی نظریہ کے محافظ ہیں اورمرکزی جماعت اہلسنت کے پلیٹ فارم سے مرتے دم تک اس پاکیزہ نظریہ کی حفاظت کریں گے ، کیا آپ تائید کرتے ہیں
4۔آج کی عظیم الشان عزت رسول ۖ کانفرنس میں ہزاروں عوام اہلسنت کا ٹھاٹھیں مارتا یہ سمندرعالمی برادری خصوصاََ اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق نکا لا جائے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ کشمیری قوم خود اپنی مرضی کا فیصلہ کر سکے کیونکہ اب تک لاکھوں معصوم مسلمان انڈیا کے فوجی درندوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں اقوام متحدہ انڈیا کی ان وحشیانہ حرکتوں کا فوری نوٹس لے کیا آپ تائید کرتے ہیں۔۔۔۔۔؟

5۔آج کی عظیم الشان عزت رسول ۖ کانفرنس حکومت وقت خصوصاََ فوجی اداروں کے اہم ذمہ داران کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف دلانا چاہتی ہے کہ کنٹونمنٹ کے ایریاز میں شامل مساجد میں اکثریت ایسے خطباء حضرات تعینات کیے گئے ہیں جن کے فسادی اور کالعدم تنظیموں سے براہ راست تعلق ہیں اور سننے میں آیا ہے کہ اِن مساجد اور اداروں میں دہشت گردوں نے پناہ بھی لی ہوئی ہے لہذا حکومت اور فوج کے اعلیٰ عہدیداران اور سیکیورٹی کے ادارے اس بات کا نوٹس لیں تاکہ دہشت گرد عناصر کی سر کوبی ہو سکے کنٹونمنٹ ایریاز کے رہائشیوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے کیا آپ تائید کرتے ہیں
6۔آج کی عظیم الشان عزت رسول ۖ کانفرنس میں شریک ہزاروں عوام اہلسنت حکومت وقت اور فوج کے اعلیٰ عہدیداران سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کا وجود ہی تسلیم نہیں کیا اور ختم نبوت ۖ پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں یعنی ملک اور اسلام دشمن عناصر قادیانیوں کو ملکی اداروں کے اہم ترین عہدوں سے فی الفور علیحدہ کیا جائے یہ ملک دشمن عناصر اندرون کھاتے ملکی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے لیے ریشہ دوانیاں کرتے رہتے ہیں اور اندر ہی اندر ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں حکومت نوٹس لے کیا آپ تائید کرتے ہیں

7۔مینار پاکستان میں منعقدہ عزت رسول ۖ کانفرنس میں شریک ہزاروںلوگوں کا اجتماع عالمی برادری کے معتبر ترین اداروں سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ چیچنیا ، برما ، فلسطین ، کشمیر ، افغانستان ، عراق و دیگر مقبوضہ علاقوں میں مظلوم مسلمانوں پر یہود و ہنود کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے خاص کر ان مقبوضہ علاقوں میں سنی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل و دیگر ادارے نوٹس لیں اور مسلمانوں کو مظالم سے نجات دلائیں کیا آپ تائید کرتے ہیں
8۔پاک سر زمین ، مرکز ِ یقین اسلامی جمہوریہ پاکستان کائنات ِ اسلام میں مدینہ طیبہ کے بعد دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی دوسری بڑی نظریاتی و فکری ریاست ہر لحظہ ،ہر لمحہ ،ہر گام قادیانیت نواز گماشتوں کو دلِ یزداں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی رہتی ہے اور ہر گھڑی اور ہر آن گندے گٹر میں رینگنے والے گندے کیڑے کی طرح ان کے کثیف و غلیظ اذہان میں ہلچل مچائے رکھتی ہے قادیانیت نوازگماشتے اپنے ”تھنک ٹینکس ” کے ذریعے ڈالروںاور پائونڈز کی جھنکار میں تفرقہ و انتشار کا بیج بونے اور اس کو تن آور درخت کی شکل دینے کے لیے آئے روز گھنائونے منصوبے بناتے رہتے ہیں لہذاحکا مِ بالا اِن کو لگا م ڈالیں کیا آپ تائید کرتے ہیں

9۔ مرکزی جماعت اہلسنت کے پلیٹ فارم سے منعقدہ عزت رسول ۖکانفرنس میں شریک ہزاروںعوام اہلسنت حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز میں عوام کو بنیادی حقوق دیے جائیں حکمرانوں کی نا اہلیوں اور کرپشن کی وجہ سے ہماری معیشت کا ستیا ناس ہوا پڑا ہے ،بے روزگاری ، مہنگائی ، بے امنی ، فرقہ واریت عروج پر ہے ،دفاعی پوزیشن کو الجھا کر رکھ دیا گیا ہے ، سیاست بازی کا میدان خوب گرم ہے ہر سیاستدان اپنی اپنی ڈفلی بجا کر عوام کو گمراہ کر رہا ہے اور قوم کو اُلجھا رہا ہے لہذا ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہنگائی کم کرے ، لوگوں کو انساف فراہم کرے ، دہشت گردی کا خاتمہ کرے اور امن کی طاقت سے لیس قوتوں کو سپورٹ کرے کیا آپ تائید کرتے ہیں
10۔ مغربی این جی اوز کے گماشتے مسلمانوں کے دلوں سے محبت رسول ۖ کا جذبہ چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں اور گاہے گاہے 295Cپر ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں 295Cکے قانون کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی اور ختم نبوت ۖ کے قانون میں ترمیم کی کوشش کی گئی تو حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے کیا آپ تائید کرتے ہیں ۔۔۔۔؟
11۔آج کی بھر پور عزت رسول ۖ کانفرنس اپنے اکابر مشائخ عظام کو بھر پور خراجِ تحسین پیش کرتی ہے بر صغیر پاک وہند میں صوفیاء کی خدمات قابل تحسین ہیں اور یہی وہ خدا مست درویش تھے جنہوں نے اسلام کی آبیاری کی اوراپنے کردار سے اسلام کی شمع روشن کی ،پیر آف بھر چونڈی شریف ، پیر آف مانکی شریف ، پیر آف زکوڑی شریف ، پیر آف علی پور سیداں شریف ، پیر آف محدث کچھوچھوی ودیگر اکابر مشائخ نے تحریک پاکستان میں قابل قدر کاوشیں سر انجام دیں اور آج انہی مشائخ کی محنتوں کے ثمرات ہم سمیٹ رہے ہیں لہذا حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ تحریک پاکستان کے اِن بنیادی اکابر کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں اکیا آپ منظور کرتے ہیں ۔۔۔۔؟