MSO کے تحت مرکزی کنونشن کا مقصد عصر حاضر میں طلبہ کو جدید علوم سے روشناس کروانا ہے

Karachi

Karachi

کراچی: مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کے تحت تین روزہ مر کزی کنونشن طلبہ کے اندر شعور بیداری پیدا کرے گا، مرکزی کنونشن کا مقصد عصر حاضر میںطلبہ کو جدید علوم سے روشناس کروانا ہے

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی ، ناظم عمومی غفران اﷲ ہزاروی نے ایک اجلاس میںذمہ دران سے گفتگو میں کہا۔ نا ظم اطلاعات عنایت اﷲ فاروقی نے کہا کہ مرکزی کنونشن کی تیا ریاں عروج پر ہیں، لہذا کا رکنان کنونشن کی بھر پور محنت کریں۔

صدیق شیرازی نے کہا کہ یاد رہے مرکزی کنونشن 26,27,28 نومبر کو سکھر میں ہوگا جس میں جید علمائ، مذہبی اسکا لرز، ڈاکٹرز ، انجینئزز، پرو فیسرز اور صحافی حضرات گفتگو کریں گے، کنونشن میں مدارس، کالجز اور یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس شرکت کریں گے۔غربی زون کے ناظم گلفراز صدیقی ، ناظم عمومی انور علی صدیقی نے کہا کہ غربی زون کے تمام ذمہ دران وکارکنان کراچی ڈویژن کے ساتھ مل کربھر پور انداز میں کنونشن میں شرکت کریں گے۔