ضلع وسطی کی منتخب بلدیاتی قیادت کے انقلابی اقدامات

Dengue Prevention Spray

Dengue Prevention Spray

کراچی :بلدیہ وسطی کے چیئر مین ریحان ہاشمی ،وائس چیئر مین سید شاکر علی کے ” صحت سب سے پہلے ” کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اہلیان ضلع وسطی کو صاف ،شفاف اورصحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے یونین کمیٹی کی سطح پر انقلابی اقدامات ،ضلع وسطی کے ہر شہری کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی اور مہلک بیماریوں سے بچانے کے لئے صفائی ستھرائی کے عمل کو تیز اور جدید طریقہ کا اپنانے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کے ہر گلی کوچے میں ڈینگی سے بچائو کے لئے جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے لئے خصوصی اسپرے مہم کا انعقاد۔مہم کا آغاز گزشتہ روز ڈئینگی فیور آگہی مہم سے کیا گیا۔

مہم کے دوران ضلع وسطی کے ہرزون میںجراثیم کش ادویات کے اسپرے کے لئے 20 گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں جسکے تحت ہر یونین کمیٹی میں 2 گاڑیاں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کر ئینگی جس سے امید کی جاسکتی ہے کہ یونین کمیٹی کی سطح پر ہر گلی کوچے میں ڈئینگی وائرس کے خلاف جراثیم کش ادویات کا اسپرے ممکن ہوسکے گا اور عوام ڈئینگی وائرس کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکیں گے یہ مہم بلدیہ وسطی کے ہر زون میں باقائدگی سے جاری رہے گی چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی نامساعد حالات اور وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت۔

واضح رہے ضلع وسطی کی منتخب بلدیاتی قیادت عوام کو تمام تر شہری سہولیات مہیا کرنے کے لئے سنجید ہ دکھائی دیتی ہے جسکی مثال ضلع وسطی میں خصوصی شجرکاری مہم کا نعقاد جبکہ عوام اور اسکولوں کے طلباء و طالبات کو شجرکاری مہم میں شامل کرنے کے لئے مفت پودوں کی تقسیم ، صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے نائٹ سوئپنگ کا آغاز ، کتا مار مہم کا باقائدہ انعقاد،ڈئینگی فیور سے آگہی فراہم کرنے کئے خصوصی واک کا اہتمام اور باقائدگی سے جراثیم کش ادویات کا اسپرے وہ اقدامات ہیں جو کسی اور ضلعی حکومت میں نظر نہیں آتے یہی وجہ ہے کہ بلدیہ وسطی اپنی کارکردگی کے لحاظ سے دوسرے اضلاع میں نمایاں نظر آتی ہے۔