لالہ رخ بی ٹائب میں مرکزی مسجد حنفیہ رضویہ عید گاہ کے ساتھ مسلک پارک سیاسی رنگ اختیار کر گیا

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) لالہ رخ بی ٹائب میں مرکزی مسجد حنفیہ رضویہ عید گاہ جسکا سنگ بنیاد 1985 کو رکھا گیا تھاکے ساتھ مسلک پارک سیاسی رنگ اختیار کر گیا، مسجد سے متصل جگہ پرانتظامیہ کی جانب سے پارک بنانے پر جماعت اہل سنت واہ کینٹ کے زیر اہتمام اور بزم غوثیہ جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ کے زیر انتظام مقام مقدسہ کے تقدس کی بحالی، اورمساجد ومدارس دینیہ کے تحفظ کے سلسلے میں آج بعد از نماز جمعہ عید گاہ مسجد میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔

احتجاجی جلسہ میں مسلم لیگ ن کے سیاسی زعما کے علاوہ واہ کینٹ ٹیکسلا کی مختلف مساجد کے علماء گرام ور عمائدین علاقہ نے شرکت کی، احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت انٹر نیشنل کے مرکزی صدر و پرنسپل جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ پیر عبدالقاد ر نے کہا کہ ماسٹر پلان میں بھی مذکورہ جگہ عید گاہ کے لئے مختص گئی پارک کے لئے نہیںنام ضرور عید گاہ پارک دیا گیا۔

لہذا یہ جگہ عید گاہ کے لئے ہے اسے عید گاہ ہی رہنے دیا جائے،انکا کہنا تھا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت ، دہشت گردی کے خاتمہ ، ملک میں امن کی بحالی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،انکا کہنا تھا کہ لوگوں کے بڑے اجتماع نے ثابت کردیا ہے کہ یہ عید گاہ ہے اور ہمیشہ عید گاہ ہی رہے گی اسے پارک میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہیں یہاں انتشار شروع ہوگیا،انکا کہنا اتھا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے یہ ملک ہے تو ہم ہیں،اختلافات اپنی جگہ لیکن ہمارے لئے ملک کی سلامتی اور اسکی بقاء سے مقدم کوئی چیز نہیں ، انکا کہنا تھا کہ مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے،میرے استاد گرامی نے کشمیر میں عملی طور پر جہاد کیا انکا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا۔

انھوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے،انکا کہنا تھا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہمارے بزرگوں نے پاکستان بننے میں بے پناہ قربانیاں دیں،انھوں نے واہ کینٹ کی سول اور فوجی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ہم کسی صورت انتشار کی کیفیت نہیں چاہتے،ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اگر پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش کی تو یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔

ایسی صورت می ں پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی،انھوں نے چئیرمین پی او ایف بورڈ کو یقین دلایا کہ پاکستان آرڈننس فیکٹری جو کہ ایشیاء کی سب سے بڑی اسلحہ ساز فیکٹری ہے اسکی عزت اور عظمت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے،چئیرمین پی او ایف بورڈ کو موجودہ صورتحال کو نوٹس لینا چاہئے اور اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،انکا کہنا تھا کہ عید گاہ مسجد کے پاس پارک بنایا گیا تو مسجد کا تقدس پامال ہوگا جو ہم نہیں چاہتے۔

انکا کہنا تھا کہ مسجد کی تعمیر کے لئے انتظامیہ نے جتنی اجازت دی اتنی ہی ہے اسے بڑھایا نہیں گیا ، پچا س سالوں میں اگر اسمیں اضافہ نہیں ہوا تو اب کیونکر ہوگا، عید گاہ کو عید گاہ ہی رہنے دیا جائے اسے پارک میں تبدیل کر کے لوگوں کے جذبات کو ہ ابھارا جائے،یہ فیکٹری بھی ہماری ہے یہ پاکستان بھی ہمارا ہے اور ہم سب اسکے پاسبان ہیں۔

کوئی ملک کی جانب میلی آنکھ سے بھی دیکھے ہم اسے برداشت نہیں کرسکتے، انھوں نے پاک فوج کی قربانیوں پر جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کیا ،عید گاہ مسجد میں منعقدہ احتجاجی جلسہ سے مولانا منیر عالم ہزاروی ، صاحبزادہ محمود احمد عباسی و دیگر نے بھی خطاب کیا ،جبکہ راجہ شیراز ، صاحبزادہ عثمان ،سید سلطان شاہ کاظمی ، اسامہ قاضی چئیرمین لب ٹھٹو حاجی علی اصغر اعوان و دیگر سیاسی زعما ء بھی موجود تھے۔

احتجاجی جلسہ کے اختتام پر ملکی کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی،اس موقع پر مساجد کے اطراف میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بینرز بھی آویزاں کئے گئے تھے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038