صرف وسطی پنجاب کو سیاست کا محور نہیں بننیں دیں گے، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کوئٹہ (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) چھوٹوں صوبوں کو محروم اور غریب رکھ کر پسماندہ ہونے کا طعنہ دیتی ہے ہم صرف وسطی پنجاب کو سیاست کا محور نہیں بننیں دیں گے۔

کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کا مسئلہ نواشریف اور نوازشریف کا مسئلہ عمران خان ہے جب کہ ان دونوں کا مقصد صرف اقتدار ہے، نوازشریف نے سی پیک کا کریڈٹ اغوا کرنے کی کوشش کی، افسوس ہے کہ سی پیک ہمیں لاہور میں تو نظر آتا ہے لیکن کوئٹہ میں نہیں ۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھا کہ (ن)لیگ والے ہمیں محروم اور غریب رکھ کر طعنہ دیتے ہیں، سندھ،بلوچستان، خیبرپختونخوا اورجنوبی پنجاب کو دیوار سے لگاکر صرف وسطی پنجاب کو سیاست کا محور بنانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پیپلزپارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی، بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے اور مسخ شدہ لاشیں ملنے کے معاملے پر کون بات کرے گا ان نام نہاد سیاستدانوں کو بلوچستان کی کوئی فکر ہی نہیں ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمیں کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اگر عملدرآمد نہ ہوتو ان نام نہاد سیاستدانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن جب تک نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل نہیں ہوگا ہم آواز بلند کرتے رہیں گے، ضرورت پڑی تو ہم گولی کا جواب گولے سے دینا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کے لیے جان قربان کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔