سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط

South Africa Team

South Africa Team

سنچورین (جیوڈیسک) سنچورین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا لیے۔

میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم پر 372 رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ٹیمبا اور فلینڈر کریز پر موجود تھے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹیفن کک اور کوئنٹن ڈی کاک نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 31 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں کوئنٹن ڈی کاک نے 50 اور ٹیمبا نے 25 رنز بنائے جنوبی افریقہ کے پانچ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے میں پہنچنے میں ناکام رہا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹِم ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو جب کہ بریس ویل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں کوئنٹن ڈی کاک نے 50 اور ٹیمبا نے 25 رنز بنائے
اس سے پہلے نیوزی کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 214 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کین ولیمسن نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 اور ہینری نکول نے پانچ چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔

پہلی اننگز میں مہمان ٹیم کے چھ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے کو عبور کرنے میں ناکام رہا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈیل سٹین اور ربادا نے تین، تین جب کہ فلینڈر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 481 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں فاف ڈوپلیسی نے 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 112 اور جے پی ڈومنی نے 13 چوکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں نیل ویگنر نے پانچ، مچل سینٹنر، بریس ویل اور ٹِم ساؤدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سنیچر کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔