چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا یوسی چیئر مین فہیم بیگ سے اظہار تعزیت

Condolence with Faheem Baig

Condolence with Faheem Baig

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹی نمبر 17 ضلع کورنگی لانڈھی کے چیئر مین فہیم بیگ کے والد تسنیم بیگ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا گزشتہ روز فہیم بیگ کی رہائش گاہ جاکر اُن سے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

اس موقع پر فوکل پرسن لانڈھی زون سعد بن جعفر(جیلان)،یونین کمیٹیز کے چیئر مین، ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی ایاز خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر ملیر زون شاہ عالم اور دیگر موجود تھے۔

دریں اثناء ضلع کورنگی کے تمام یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈ کونسلرز ،ضلع کونسل کورنگی کے اراکین ،بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین نے UC-17کے چیئر مین فہیم بیگ سے اُن کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی