چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں چوہدری محمد علی تنویر نے حلف اٹھا لیا

Ch Tanvir Ahmed kotla

Ch Tanvir Ahmed kotla

کوٹلہ ارب علی خاں: انقلابی شخصیت چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں چوہدری محمد علی تنویرنے حلف اٹھا لیا۔ ریٹرننگ آفیسر عدنان اسلم وڑائچ نے چوہدری محمد علی تنویر سے حلف لیا۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عابد غوری، نیوٹریشن آفیسرچوہدری شفقات عدالت،ڈاکٹر عبدالرحمٰن ،چوہدری شمشاد علی ایڈووکیٹ اور چوہدری ابرار احمد نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔حلف برداری کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد علی تنویر کا کہنا تھاکہ ہم نے عزم کر لیا ہے کہ حلقہ این اے 107 کی تمام یونین کونسلز کو مثالی یونین کونسلز بنائیں گے۔یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں میں کمیونٹی کے اشتراک سے ایک وسیع و عریض لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک اور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی قائم کرنا میرا خواب ہے جسے انشاء اللہ بہت جلد حقیقت کا روپ دیں گے۔ جہاں لوگ اپنی ذمہ داریوں اور فرائض سے غافل ہو جائیں وہاں اربوں ،کروڑوں کے فنڈز بھی کم پڑ جاتے ہیں۔ ہم سب مل کر اپنے اپنے گائوں ،گلیوں ،گھروں کو صاف ستھرا رکھنے کی مہم شروع کریں گے۔

اگر اللہ نے موقع دیا توانشاء اللہ بطور ضلعی چئیرمین پورے گجرات کی یونین کونسلز کے انفرا سٹرکچر میں ایسی تبدیلی لائیں گے کہ ضلع کی عوام رشک کریں گی۔ہم نے اپنے تمام ساتھیوں کو واضح کر دیا ہے کہ عوام نے جو اعتما د کا اظہار کیا ہے۔ اس کو دن رات خدمت کرکے اور مضبو ط کریں گے۔ خدمت اور فلاح کی سیاست کو فروغ دینا میرا مشن ہے۔ کسی قسم کی سازشی اور منافقت کی سیاست کو نہ ہم پسند کرتے ہیں اور نہ ہی ہماری ٹیم ان چیزوں کا حصہ بنے گی۔ہم سب کو مل کر اس دھرتی ،اس بستی کے لئے کوئی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا۔اپنا وقت عوام کی فلاح کیلئے دیں۔