کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 19/8/2017

 Chaudhary Mohammad Ali Tanvir

Chaudhary Mohammad Ali Tanvir

کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے دو سو کنال پر مشتمل کوٹلہ ارب علی خان پارک کاسنگ بنیاد رکھ دیا علاقہ کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ مثالی تفریح گاہ بنائیں گے ۔اس موقع پر چیئرمین لالہ افضل چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ ،راجہ شبیر قیصر چیئرمین یونین کونسل حسن پٹھان ، ایکسئین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری غلام رسول، راجہ اقبال جے پور، راجہ شہباز جے پور، ملک وقار پہاڑے، راجہ منشا، نمبردار حمید جے پور، حید رجے پور، ممبر اللہ دتہ سریعہ، ممبر فاروق جے پور ، افضل پٹواری، سیکرٹری شبیر، چوہدری فیصل گجر و دیگر موجودتھے۔ اس موقع پر چوہدری محمد علی تنویر کا کہنا تھاکہ ہم نے دو سو کنال رقبہ ڈسٹرکٹ کونسل کے نا م عطیہ کروا دیا ہے جوکہ ڈسٹرکٹ کونسل کا ایک اثاثہ بن گیاہے۔ پورے ضلع گجرات میں عوام کو صرف ایک پارک مہیا کیا گیا ہے جوکہ اتنی آبادی کے لئے نا کافی ہے۔یہ پارک چار یونین کونسلز کی حدود سے ملتا ہے جس میں یونین کونسل حسن پٹھان، یونین کونسل چڑیاولہ ، یونین کونسل لنگڑیال اور یونین کونسل کوٹلہ شامل ہیں۔انشااللہ اس پارک کو جلد سے جلد مکمل کر کے عوام کو ایک بہترین تفریح مہیا کر دی جائے گی۔ آج کل کے مصروف اور مشینی دورمیں لوگوں کو اپنی صحت کو بہتر رکھنے کے لئے ایک تفریحی و پرفضا مقام کی ضرورت ہے جو اس پارک کے مکمل ہونے کے بعد مہیا ہوجائے گی۔

کوٹلہ ارب علی خاں ( پریس ریلیز)نئے دور کی ضرورتوں کے مطابق بچوں کو علم کی فراہمی اساتذہ کا فرض ہے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری محمد علی تنویر۔ گذشتہ روز چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے نئے بھرتی ہونے والے ٹیچرز کی ٹریننگ کے اختتامی سیشن میں گورنمنٹ بوائزہائی سکول کھاریاں میں منعقدہ تقریب میں شرکا کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈی او و پرنسپل گورنمنٹ بوائزہائی سکول کھاریاں راجہ سعید احمد فراز، سینئر ہیڈ ماسٹر شہزاد احمد، پی ایس او شفقات عدالت اور ماسٹر فرید بھی موجودتھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ آپ لوگ سب فریش گریجویٹ ہو آپ اپنا علم پوری ایمانداری کے ساتھ بچوں تک پہنچائیں۔سرکاری سکولوں کے نتائج پرائیویٹ سکولوں سے کسی طورپر بھی کم نہیں ہیں۔ اپنا کام پوری لگن اور محنت کے ساتھ کریں ۔ سرکاری سکولوں کے معیار کو ہم نے پہلے سے بہتر بنا دیاہے اب آپ لوگوں نے عوام کا اعتماد بحال کرناہے تاکہ لوگ اپنے بچے سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں۔

کوٹلہ ارب علی خاں ( پریس ریلیز ) چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر کاصحت میلہ ٹی ایچ کیو کھاریاں کا دورہ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر محمدعلی شاہ، ڈاکٹر ملک ممتاز، ڈاکٹر فاروق بنگش،ڈاکٹر اکرم جنجوعہ،ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر عارف علی، سینٹری انسپکٹرطارق محمود، سینٹری انسپکٹر گل نواز، عمیر ریاض و دیگر موجودتھے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام کائونٹرز کا تفصیلی معائنہ کیا اور لوگوں کو فراہم کیاجانے والا علاج معالجے کا چیک کیا۔ انہوں نے ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو بھی دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

کوٹلہ ارب علی خان( )چیئرمین ضلع کونسل گجرات کا ملک منور حسین مرحوم صبور کی وفات پر اظہار افسوس چیئرمین ضلع کونسل گجرات نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملک منور حسین اعلیٰ شخصیت کے مالک تھے میری دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ملک منور حسین مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔