چئیرمین کاہنہ جناب حاجی بشارت صاحب حقیقی معنوں میں عوام دوستی نبھا رہے ہیں۔ محمد سجاد

Mohammad Sajjad

Mohammad Sajjad

لاہور ( سدرہ علی سے )حکومت بلدیاتی نما ئندوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہیں۔دنیا میں کہیں بھی ایسا قانون نہیں ہے کہ بلدیاتی الیکشن ہو جائے اور دو ماہ بعد حلف ہو اور اختیارات کا دور دور تک نشان بھی نہ ہوں۔افسوس ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی ادارہ بلدیاتی نمائندوں کا وارث بننے کو تیارنہیں۔

ان خیالات کا اظہار ممبر یونین کونسل کاہنہ 247 محمد سجاد نے ایک تقریب کے اختتام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور مزید کہا کہ چئیرمین کاہنہ جناب حاجی بشارت صاحب حقیقی معنوں میں عوام دوستی نبھا رہے ہیں۔آصف رحمانی کا کہنا تھا کہ ہم شکر گزار ہے۔

رانا مبشر اقبال صاحب اور حاجی بشارت صاحب کہ جن کی دن رات محنت سے حلقہ یو سی 247 کے تما م درینہ مسائل ،شہزادہ روڈ کی تعمیر، سیوریج نظام میں بہتری ،پانی پلانٹ ،ٹیوب ویل،اور ہر چوک میں لائٹس لگوانے پر اور مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا لیڈر جناب محترم حاجی بشارت اسی طرح عوام کی فلاح کے لئے دن رات ایک کرئے گے۔