چیئرمین کاہنہ حاجی بشارت رحمانی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، سیکیورٹی گارڈ ہلاک

Haji Basharat Rahmani

Haji Basharat Rahmani

لاہور : چیئرمین کاہنہ حاجی بشارت رحمانی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، سیکیورٹی گارڈ ہلاک، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موٹرسائیکل پرسوارکچھ نامعلوم افرادنے شوکت رائس ملزپر بیٹھے چیئرمین یونین کونسل 247کاہنہ حاجی بشارت علی رحمانی پر اندھا دھندفائرنگ کردی ،حاجی بشارت رحمانی ودیگراحباب مغرب کی نمازکے لئے اکٹھے تھے ،نمازپڑھنے کے بعد یونہی وہ کمرے میں گئے ہیں تو نامعلوم افرادنے اندھا دھندفائرنگ کردی۔ جس سے وہ محفوظ رہے جبکہ ان کے سیکیورٹی گارڈکوشدیدزخمی حالت میں لاہورجنرل ہسپتال میں داخل کروایا گیا ،لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا اور زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تھانہ کاہنہ پولیس نے ارشدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ) کے رابطہ کرنے پر حاجی بشارت علی رحمانی نے بتایا کہ اصل میں مجھے ٹارگٹ کیا گیا تھا لیکن مارنے والے سے بچانے والی ذات بڑی ہے،انہوں نے کہا کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ پہلے ڈرے ہیں اور نہ اب ڈریں گے،حاجی بشارت علی رحمانی کا مزیدکہنا تھا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی،پھربھی جانے کیوں مجھے مارنے کی کوشش کی گئی،پولیس مصروف تفتیش ہے اور اصل حقائق جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدابتسام الحق ۔0346-4709102