چیئرمین آئی سی سی سری نواسن کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا، بھارتی میڈیا

Srinivasan

Srinivasan

نئی دہلی (جیوڈیسک) آئی سی سی کےچیئرمین سری نواسن کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری نواسن کی جگہ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کو چیئرمین بنائے جانے کاامکان ہے۔

بگ تھری کے موجد ،بی سی سی آئی کے سابق صدر آئی سی سی کے چیئر مین سری نواسن نے ایسی چالیں چلیں کہ آسٹریلیا ،انگلینڈ اور بھارت نے بگ تھری کے ذریعے کرکٹ پر حکمرانی شروع کردی۔

لیکن اسی دوران آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکنڈل میں پھنس گئے ۔ سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ عدالت نے سری نواسن کو آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز کی ملکیت سے بھی روک دیا۔

بگ تھری بنانے والے سری نواسن کو بی سی سی آئی نے چیئر مین کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ۔سری نواسن کی جگہ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کو آئی سی سی کی چیئر میں شپ کے نامزد کردیا گیا ہے۔