چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے

Ali Raza Syed

Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے آئی سی سی چمپئینز ٹرافی جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔

برسلز سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ ہم کشمیریوں کو پاکستان کی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے کہ جس نے بھارت کی ٹیم کو بری طرح شکست دی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے انتہائی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے اوراس کارکردگی کو ہرطرف سے سراہاگیاہے۔

انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے دارالحکومت سری نگر اور دیگر شہروں میں لوگوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارتی ٹیم پر فتح کو پرجوش طریقے سے منایاہے۔واقعاً پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت تاریخی ، یادگار اور ناقابل فراموش ہے۔ہمیں اس فتح پر فخر ہے۔ایک لمبے عرصے تک یہ تاریخی کامیابی یادرہے گی۔