چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے

Ali Raza Syed

Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل یورپ (ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے کوئٹہ دھماکے خصوصی اس حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ برسلزسے جاری ہونے والے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ کشمیرکے مظلوم لوگ جنہیں سات عشروں سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامناہے، پاکستان میں دہشت گردی کا شکار لوگوں کے درد کوبآسانی سمجھتے سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ بھارت کشمیرسے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا، جہاں وہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے لوگوں کا قتل عام کررہاہے اور خاص طورپر حالیہ دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے ذریعے معصوم لوگوں کی آنکھوں کوضائع کیاجارہاہے۔ ہم ریاستی دہشت گردی سمیت ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

علی رضا سید نے کوئٹہ حملے خصوصاً وکلاکی شہادت پر سخت تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ تشدداور دہشت گردی کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ یہ دہشت گردانہ حملہ تحمل، آزادی اوراحترام انسانیت پر حملہ ہے۔یہ قابل نفرت کاروائی ہے اور دنیاکو دہشت گردی کی لعنت کے خلاف اٹھ کھڑا ہوناچاہیے۔ ہمیں دہشت گردوں کو ایک پیغام دیناہوگاکہ وہ بے گناہ لوگوں کو مارکراپنے مذمو م مقاصد پورے نہیں کرسکتے۔ اب وقت ہے کہ محبت اورامن کے پیغام کو پھیلایاجائے اور دہشت گردی جہاں کہیں بھی ہو، اس کے خلاف پوری دنیا کواٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔

علی رضا سید نے کوئٹہ کے دھماکے میں جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جانبحق ہونے والے افراد کو جواررحمت میں جگہ دے اور ان کے پس ماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔امین