چیئرمین بلدیہ کورنگی نے ضلع میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے موثر انتظامات کرنے کی ہدایت

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ صفائی و ستھرائی کے افسران و عملے کو متحرک ہوکر ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے موثر انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی کی تمام یوسیز میں نگرانی کا موثر نظام قائم ہے۔

اب صفائی وستھرائی کے عمل میں کوتاہی اور غفلت قطعی برداشت نہیں کیا جائے گی۔ اہم شاہراہوں ،اندورنی گلیوں کے ساتھ عبادر گاہوں درس گاہوں اور تجارتی مراکز کے اطراف صاف ستھرا ماحول قائم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ منتقلی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

بعد ازاں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یوسیز کے چیئر مینوں کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کمیٹیز کا دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے ساتھ روشنی کے انتظامات اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں۔

اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات سننے کے بعد موقع پر موجود افسران کو عوامی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات صادر کئے۔

پبلک ریلشین آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی