یو سی ملکہ کے چیئرمین ملک محمد اقبال اعوان کی طرف سے آر ایچ سی ملکہ میں ادویات کی سپلائی جاری

Medicines

Medicines

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) یو سی ملکہ کے چیئرمین ملک محمد اقبال اعوان کی طرف سے آر ایچ سی ملکہ میں ادویات کی سپلائی جاری۔تفصیل کے مطابق چیئرمین یونین کونسل ملکہ ملک محمد اقبال اعوان نے ڈاکٹر محمد آصف سے ملاقات کی جس میں انھوں نے بتایا کہ ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک محمد اقبال اعوان 60 ہزار روپے کی ادویات خرید کر دینے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین یو سی ملکہ نے جن ادویات کی ضرورت ہوتی ہے ان کی لسٹ لی اور ادویات پرچیز کر کے آر سی ایچ سی ملکہ کے انچارج ڈاکٹر کے حوالے کیں ۔دوران تقریب میڈیا کے نمائندوں نے ڈاکٹر محمد آصف سے پوچھا کہ آپ سٹور سے جو ادویات لکھتے ہیں وہ لوکل مارکیٹ کی ہوتی اور زیا دہ مہنگی ہوتی ۔جبکہ ملٹی نیشنل کمپنی کی ادویات کے دام کم ہوتے ہیں ،اس کے جواب میں ڈاکٹ محمد آصف آگ بگولا ہو گئے۔اور جواب دیا کہ آپ کو پتہ نہیں ہے ۔کچھ لوگ ہمارے خلاف غلط پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔

فوری طور پر اپنے کمرے میں ادویات لئے بغیر ہی چلے گئے۔RHCملکہ کا بجٹ جو کہ اس علاقے کے لئے مخصوصہ ہوتا ہے ۔وہ بھی نہیں مل پا رہا ۔اور ڈاکٹرز کی بھی کمی ہے۔آر ایچ سی ملکہ صرف نام کا سرکاری ہسپتال ہو کر رہ گیا ہے ۔جبکہ آر ایچ سی ملکہ میں ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی سی او گجرات بھی وزٹ نہیں کرتے ۔جو غریب عوام کو کم از کم حوصلہ تو دے سکیں۔