چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے اعزاز میں استقبالیہ کل دیا جائیگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے عوامی اور سماجی خدمات پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے اعزاز میں استقبالیہ مورخہ 12 فروری 2017ء بروز اتوار شام ساڑھے سات بجے فردوس کالونی میں دیا جائیگا۔

تقریب کے مہمان خصوصی آرٹس کونسل آف پاکستان کے سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی ہونگے ۔اس موقع پر تقریب میں بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والی ایس پی سٹی پولیس محترمہ شہلا قریشی کو حسن کارکردگی ایوارڈ دیا جائیگا۔
جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر