چیئرمین نادرا کسے کہہ سکتے ہیں کہ ووٹ جعلی نہیں، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل کمیشن میں چیئرمین نادرا کے بیان پر برہم ہو گئے۔ سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نادرا نے جوڈیشل کمیشن میں زبردست انکشاف کیا ہے۔ وہ کیسے کہہ سکتے ہیں ووٹ جعلی نہیں ہیں۔

اگر شناختی کارڈ سے ہی فیصلہ کرنا تھا تو انگوٹھے کی کیا ضرورت تھی۔ ابھی تو گیم شروع ہوئی ہے۔ مزید انکشافات سامنے لائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ہمیں مقناطیسی سیاہی چاہیے۔

وزیر داخلہ نے بھی تسلیم کیا تھا کہ ساٹھ سے ستر ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔ آصف زرداری نے بھی کہا یہ آر آو کا الیکشن تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسروں نے بیٹھ کر اکیلے رزلٹ بنائے۔