چئیرمینوں کے الیکشن میں تاخیر مئی میں شیڈول متوقع

Examination

Examination

کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) چئیر مینوں کے الیکشن میں تاخیر مئی میں شیڈول متوقع جون کے بجٹ میں بلدیاتی اداروں کے لئے فنڈ ز اور جولائی میں چارج تفویض کئے جائیں گے۔

بلدیاتی نظام میں تبدیلی وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر TMAکروڑ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا میونسپل کمیٹی کروڑ کے لئے 17گریڈ کے چیف افیسر ،میونسپل افیسر فنانس ،میونسپل افیسر انفرا سٹر کچر ،میونسپل افسیر ریگولیشن ،میو نسپل افیسر پلانگ ،سمیت 166آسامیاںجبکہ میونسپل کمیٹی فتح پور کے لیئے16اور 17گریڈ کا چیف افیسر 16گریڈ کا میونسپل افیسر فنانس ،میونسپل سب انجینئیر ،میونسپل ریگولیشن افیسر بلڈنگ انسپکٹر گریڈ16کے ہوں گے یہاں پر 90آسامیوں پر ایڈجسٹ کر کے منظوری حاصل کر لی گئی۔

اسی طرح اساسا جات کی منظوری کا عمل جاری ہے جس کے مطابق آمدن اور ٹیکسز پروگرام ہر دو میونسپل کمیٹیوں کا اپنا اپنا ہو گا ایڈ جسٹمنٹ پنجاب حکومت کی جانب سے ارسال ORGANONRAMSکی روشنی میں TMAکروڑ نے اپنے منظور شدہ SOEکے مطابق آسامیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی گئی تاہم حتمی احکامات کے بعد میونسپل کمیٹی کروڑ اور فتح پور کو علیٰحدہ علیٰحدہ کر دیا جائے گادوسری جانب DCOنے لیہ کی تینوں ٹی ایم ایز سے سپورٹس فنڈ مانگ لیا تفصیل کے مطابق DCOآفس لیہ سے ضلع لیہ کی تینوں میونسپل ایڈمنسٹریشن لیہ کروڑ اور چوبارہ کے ٹی ایم اوز کو ایک لیٹر کے ذریعہ سپورٹس فنڈ مانگ لیا حالانکہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں میں بجٹ کا دو فیصد بجٹ سپورٹس فنڈ کے لئے مختص ہوتا ہے جوکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن تمام ٹی ایم ایز سے یہ فنڈ واپس لیا جا رہا ہے۔