چیئرمین پی ٹی وی عطاء اللہ قاسمی آج کراچی مرکز کا دورہ کرینگے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی وی کے چیئرمین عطاء اللہ قاسمی آج (21ستمبر) کو کراچی مرکز کا دورہ کرینگے۔

اپنے اس دورے میں وہ مختلف شعبہ جات کے ہیڈ آف ڈیپارنمنٹ اور پروڈیوسرز کے ساتھ میٹنگ کے علاوہ نئے پروگراموں کے حوالے سے مختلف رائٹرز اور سینئر فنکاروں کے ساتھ ملاقاتیں کرینگے۔

چیئرمین پی ٹی وی کے دورے کا مقصد پاکستان ٹیلی ویثرن کے پروگراموں میں مزید بہتری لانا ہے تاکہ ناظرین ان سے بھر پور انداز میں لطف اندوز ہوسکیں۔