چیئرمین سید نیئر رضا کا ضلع کورنگی میں سیوریج مسائل سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Chiarman DMC Korangi

Chiarman DMC Korangi

کراچی چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی کے ہمراہ ملیر ماڈل کالونی ،شاہ فیصل ،کورنگی اور لنڈھی زوزن کا تفصیلی دورہ بارش کے بعد اور دوران برسات سیوریج مسائل سے متثارہ علاقوں کا معائنہ ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا مقامی ذمہ داران کو بلدیہ کورنگی کے باہمی اشتراک سے سیوریج سسٹم کی فوری درستگی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کی ہدایت ،دورے کے موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے سیوریج مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ ضلع کورنگی میں عوام پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے شدید اضطراب کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ ضلعی بلدیاتی کے زیر انتظام نہ ہونے کے باوجود ہم اپنی عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے سیوریج کی ناکارہ و بوسیدہ لائنوں کی کی تبدیلی نئی لائنیں نصب کرنے کے ساتھ شاہراہوں میں ٹوٹے ہوئے کھلے سیوریج مین ہولز کو تعمیر و مرمت اور اسے کوور کرنے کے لئے اپنی وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں بعد ازاں چیئر مین سید نیئر رضا نے بارش کے بعد صحت مند ماحول کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے ملیر ماڈل کالونی زون میں بلدیہ کورنگی کے تحت جاری خصوصی صفائی مہم کا معائنہ کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ صفائی کو ہدایت کی کہ سوئپنگ کے نظام کو علاقائی سطح پر بہتر بنا نے کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی