چیئرمین سید نیئر رضا کا یوسیز چیئر مین اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف شاہراہوں کا دورہ

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے ضلعی حدود میں اہم شاہراہوں اور چوراہوں خصوصاً افطار سے قبل اور رات کی اوقات میں شاہراہوں اور شاپنگ سینٹروں سمیت تجارتی مراکز کے اطراف ٹریفک کی روانی کو بہتر بنا نے کے لئے اقدامات تیز کردیئے ،شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات روکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے موثر اقدامات کے ساتھ کیمونٹی پولیس اور محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ کورنگی باہمی اشتراک کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنا نے میں مصروف ہیں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کی اہم شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کی جانب سے ٹریفک کی روانی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا دورے کے موقع پر مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام کی شکایات پر متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ افطار سے قبل رات کے وقت شاپنگ کی اوقات میں عوام کو ٹریفک کے حوالے سے مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے کاوشوں کو برائے کار لائیں۔

چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران و علاقائی ذمہ داران کو ہدایت کی کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم ٹھیلوں اور پتھاروں کو حدود میں رکھا جائے اور شاہراہوں پر قائم غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز کو ختم کیا جائے غیر قانونی ٹیکسی ،رکشہ اور دیگر وہیکلز اسٹینڈز کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی بلکہ عوام کو آمد و رفت میں بھی مشکالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ماہ رمضان میں عوام کو درپیش علاقائی سطح پر بنیادی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے بروقت اقدامات کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی