چئیرمینز اور کونسلرز حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کرئے، رانا مبشر اقبال

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے گذشتہ روز خیابان امین میں حلقہ کے چئیرمئین اور کونسلر ز کا اجلاس بلایا اور علاقہ بھر کی صورتحال پر تفضیلی جائزہ لیا، جنرل کو نسلر محمد سجاد سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ اور دیگر کونسلرز حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوںکی کڑی نگرانی کرئے۔ ناقص مٹیریل، ترقیاتی پروجیکٹ کی نامکمل تکمیل اور فلاحی کاموں کی کڑی نگرانی کرئے اور اگر ترقیاتی منصوبوں کی کوئی شکایات موصول ہوں تو اس کا حل نکالے اور میرے نوٹس میں دے تا کہ عوامی شکایات کا ازالہ اورکرپٹ لو گوں کو انکی اصل جگہ پر بھیجا جا سکے۔رانا مبشر نے مزید کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کو کہا کہ اپنی اپنی یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ ہے۔وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ کا کڑااحتساب ہونا چاہئے۔کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔پاکستان کو چاروں طرف سے اندرونی وبیرونی خطرات لاحق ہیں۔ان حالات میں ملک سیاسی محاذ آرائی کامتحمل نہیں ہو سکتا۔

اس موقع پر محمد سجا د جنرل کونسلر نے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں بلدیاتی ادارے ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی افادیت سے کسی صورت بھی انکار ممکن نہیں ملک میں نچلی سطح پر اختیارات منتقل کرنے سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں میٹر و پو لیٹن کارپوریشن کے نظام سے عوامی مسائل آسانی سے حل کرنے میں مد د ملتی ہے جس سے یونین کو نسل کی سطح پر منتخب عوامی نمائندے بہتر طریقے سے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ اپنے علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہو تے ہیں چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلروں کے آسانی سے دستیاب ہو نے کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی واقع ہوتی ہے۔

شعبہ نشرواشاعت
03226390480