ہیلپ وے کی چیئرپرسن نائلہ نذیر کی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت

Naila Nazir

Naila Nazir

قصور (عامر سرویا) ہیلپ وے کی چیئرپرسن نائلہ نذیر، جنرل سیکرٹری فیاض احمد بھٹی، فنانس سیکرٹری عامر سرویو و دیگر عہدیداران و اراکین نے اسلام آباد میں ٹی وی چینل اے آروائی کے دفتر میں فائرنگ اور دستی بم حملے کی مذمت کی ہے۔

میڈیا کے نام جاری ایک پیغام میں انہوں نے اے آر وائی کے اسٹاف اور انتظامیہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ملک میں امن و سلامتی کی کوششوں میں ہم میڈیا کے ساتھ ہیں۔