چکوال کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی فتح ثابت کرتی ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ راجہ محمد ریاض

 Raja Mohammad Riaz

Raja Mohammad Riaz

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) چکوال کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی فتح ثابت کرتی ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر راجہ محمد ریاض نے ٹیلی فونک گفتگو میں معروف کالمسٹ ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے کیا اور کہا جسے اللہ اور عوام پلس کر دیں اسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا۔راجہ محمد ریاض نے کہا کہ تمام سازشی عناصر مل کر بھی ن لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتے، صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب راجہ ریاض کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں کو مبارک ہو کہ آپ کے ووٹ نے سازشیوں اور منافقوں کو شکست دے دی۔انہوں نے کہا عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ہے کہ اہل کون ہے اور نااہل کون، عوام نے نواز شریف کی ریویو پٹیشن پر فیصلہ سنا دیا کہ انہیں پاناما اور اقامہ پر نااہلی منظور نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( حکیم عبید الرحمٰن قریشی + ڈاکٹر تصور حسین مرزا )عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر عادی مجرمان کے خلاف کارروائیاںشراب برآمدگی پر مقدمہ درج
1)تھانہ سول لائن کے افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم عمران جاوید ولد جاوید سلطان قوم مغل سکنہ شمالی محلہ جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
2)تھانہ سول لائن کے افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم غلام حسن ولد سجوارا قوم چشتی سکنہ ڈاکخانہ ڈھبپی نہلا آباد تحصیل وضلع پاکپتن سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
برآمدگی منشیات پر مقدمہ درج
1)تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم عالم نور ولد گل نواز قوم پٹھان سکنہ مشکیلی کوغذی تحصیل و ضلع چترال سے 2000گرام گردہ نما چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
2)تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزم رحمت الدین ولد سعید خان قوم پٹھان سکنہ کاری ڈاکخانہ چترال ضلع چترال سے 2000گرام گردہ نما چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج
1)تھانہ پنڈدادنخان کے محمد اشفاق ایس آئی نے دوران گشت ملزم راشد رشید ولد محمد رشید سکنہ حجکہ بھیرہ ضلع سرگودھا سے پسٹل 30بور معہ 2روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔