چالان کی جگہ 100 ڈالر کا انعام، امریکا میں ایسا بھی ہوتا ہے

Dollars

Dollars

جارجیا (جیوڈیسک) جارجیا میں بہت سے ڈرائیور اس وقت حیران رہ گئے جب مونرو کاونٹی میں پولیس اہلکاروں نے سڑک پر ایسے ڈرائیوروں کو روک کر ، جو چالان ہو جانے کے خوف کا شکار تھے۔

سو سو ڈالر کے نوٹ تھمانے شروع کر دیے ۔ ریاست جارجیا کی مونرو کاونٹی کے شہر فورسیتھ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی واقعات میں ایسا ہوا کہ پولیس نے گاڑی چلاتے ہوئے جن ڈرائیوروں کو روکا، ان کا خیال تھا کہ انہوں نے کوئی غلطی کی ہے۔

ان کا چالان کر کے انہیں جرمانے کی رسید تھما دی جائے گی ۔ لیکن ہوا یہ کہ ایسے جس بھی ڈرائیور کو روکا گیا ، اس کے ہاتھ میں پولیس افسران نے چالان کی بجائے سو ڈالر کا ایک نوٹ تھما دیا۔